ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ سے ملے وزیراعلی یدی یورپا، کرناٹک کابینہ میں توسیع کل

امت شاہ سے ملے وزیراعلی یدی یورپا، کرناٹک کابینہ میں توسیع کل

Mon, 19 Aug 2019 19:47:26    S.O. News Service

بنگلور، 19 اگست (آئی این ایس انڈیا)کرناٹک میں منگل کو کابینہ میں توسیع ہوگی۔اس سے پہلے بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا دہلی پہنچے۔ملاقات سے پہلے وزیر اعلی یدی یورپا نے کہا کہ میں امت بھائی (بی جے پی صدر امت شاہ) سے آخری فہرست حاصل کرنے کے لئے جا رہا ہوں، کل (منگل) ساڑھے 10 بجے کابینہ توسیع کی جائے گی،اگرچہ، وزراء کا نام ابھی عوامی نہیں کیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق، کابینہ کی پہلی توسیع میں کم از کم نصف درجن وزیر شامل کئے جائیں گے۔یدی یورپا نے 26 جولائی کو چوتھی بار ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی جنتا دل (سیکولر) -کانگریس مخلوط حکومت کے گزشتہ ماہ گر جانے کے بعد بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئی ہے۔دوسری طرف یدی یورپا نے مبینہ فون ٹیپ سکینڈل کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری مرکزی ریسرچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔یدی یورپا نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹی کے لیڈروں نے فون ٹیپ معاملے میں اعلی سطحی جانچ کی مانگ کی تھی، اس لئے میں نے اس کیس کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔


Share: